اسمبلیوں میں زیادہ منتخب افراد ، زرداری خاندان ، شریف فیملی پر بازی لے گیا

In the assemblies, the more elected people, the Zardari family, the Sharif family were attacked
ملک کی پارلیمانی تاریخ میں بیک وقت ایک ہی خاندان کے سب سے زیادہ افراد منتخب اسمبلیوں میں ہونے کے باعث زرداری خاندان شریف خاندان پر بازی لے گیا۔صدر مملکت آصف زرداری کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست پر صاحبزادی آصفہ بھٹو کے بلا مقابلہ منتخب ہونے سے آصف زرداری خود بطور صدر مملکت، بلاول بھٹو ، آصفہ بھٹو اور بہنوئی منور تالپور ایم این اے جبکہ دونوں بہنیں ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور فریال تالپور ایم پی اے ہیں۔
دوسری طرف شریف خاندان کے وزیراعظم شہباز شریف ، نواز شریف، حمزہ شہباز شریف رکن قومی اسمبلی جبکہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔یوں خاندان کے سب سے زیادہ افراد کے ایم این اے یا ایم پی اے منتخب ہونے کے لحاظ سے صدر  زرداری کا خاندان پہلے جبکہ وزیراعظم شریف خاندان دوسرے نمبر پر ہے۔



اشتہار


اشتہار