وزیر داخلہ محسن نقوی اور علیم خان کا تنخواہ نہ لینے کا اعلان

Interior Minister Mohsin Naqvi and Aleem Khan's announcement of not taking salary
صدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ا تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹویٹ کیا کہ میں اپنے دور میں وزارت سے  تنخواہ وصول نہیں کرونگا۔ اس مشکل وقت میں ملک کی ہر ممکن خدمت کرنے کو تیار ہوں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور علیم خان کا تنخواہ نہ لینے کا اعلان
جبکہ وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے بھی ماہانہ تنخواہ، سرکاری گاڑی و دیگر مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اجلاسو ں و مہمانوں کی خاطر داری بھی اپنی جیب سےکریں گے ،عبدالعلیم خان کسی بھی وزارت سے کسی قسم کی سرکاری مراعات نہیں لیں گے۔اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بطور صدر پاکستان  اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر ِمملکت نے فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش ِنظر کیا۔
صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔




اشتہار


اشتہار