صدر مملکت کا بیٹی آصفہ بھٹو کو خاتون اول کادرجہ دینے کا اصولی فیصلہ

President's daughter Asifa Bhutto's principled decision to be given the status of First Lady
صدر مملکت کے انتخاب کے بعد فرسٹ لیڈی یعنی خاتون اول کا مسئلہ درپیش ہے۔عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے۔بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے شادی نہیں کی،صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے ذ رائع کے مطابق آصفہ بھٹوز رداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائےگا۔

 صدر آصف زرداری باضابطہ طور  پر آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈکلیئر کریں گے۔آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائےگا اور وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔  8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا۔ 

3 فروری 1993 کو پیدا ہونے والی آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔آصفہ بھٹو ، بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن ہیں۔
وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذو الفقار علی بھٹو اور ایرانی نژاد نصرت بھٹو کی نواسی اور شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی بھانجی ہیں۔وہ اپنے والد کے سب سے قریب رہیں، آصف علی زرداری کے جیل کے دنوں میں اور عدالتوں میں پیشی کے وقت بھی آصف علی زرداری کی گود میں ہمیشہ وہی نظر آتی تھیں۔ گزشتہ روز ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں بھی وہ اپنے والد کے ہمراہ ان کے بازو میں اپنا بازو ڈال کر چل رہی تھیں۔



اشتہار


اشتہار