نواب شاہ : زمینی تنازعے پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق،10 شدید زخمی

Nawab Shah: 7 people were killed and 10 seriously injured in firing over land dispute
نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد کے پبجو تھانے کی حدود میں زرعی زمین کے تنازعے نے 7 افراد کی جان لے لی جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق قاضی احمد کے نواحی گاٶں واحد بخش ڈاہری میں زرعی زمین کے تنازعے پر ڈاہری برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔ تصادم میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ 

10  سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں پی ایم یو ہسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ جاں بحق 7 افراد کی لاشوں کو پولیس موبائل اور ڈالے میں ڈال کر رورل ہیلتھ سینٹر شاہ پور جہانیاں منتقل کیا گیا جہاں پر لاشوں کا پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔جاں بحق افراد میں عبدالغنی ڈاہری، مبین ڈاہری، مراد ڈاہری، روشن ڈاہری ،مختیار ڈاہری ،بشیر ملاح شامل ہیں۔
 ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو نے رورل ہیلتھ سینٹر شاہ پور جہانیاں پہنچ کر واقعے کی تفصیلات لیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچا دی گئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔



اشتہار


اشتہار