فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور نے 22 سالہ آصف کی زندگی کی ڈور کاٹ دی، عید کے بعد آصف مشتاق کی شادی تھی، آصف افطار کا سامان لے کر گھر جا رہا تھا مگر ناگہانی موت نے اسے مہلت نہ دی۔اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف سمن آباد کے رہائشی 22 سالہ آصف مشتاق کو یہ علم ہی نہ تھا کہ وہ زندگی کا نیاسفر شروع ہی نہیں کر پائے گا۔
اس کی المناک موت پر صرف اہل خانہ ہی نہیں ہر کوئی اشکبار تھا۔اس دلخراش واقعے کے بعد اب پولیس اور حکومت حرکت میں دکھائی دے رہی ہے مگر ان کی غفلت نہ صرف آصف کی جان لے گئی بلکہ ایسے اور بھی کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔