پرائمری انتخابات : ڈونلڈ ٹرمپ کا حصہ لینے پر پابندی عائد

Primary elections: Donald Trump banned from participating
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور ریاست کے پرائمری انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الینوائے کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلکن صدارتی پرائمری بیلٹ میں حصہ لینے سے روک دیا۔

 عدالتی حکم کے مطابق کیپیٹل ہل پر حملے اور بغاوت میں کردار کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد کی گئی۔دوسری جانب امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے ٹرائل کو روک دیا۔ امریکی سپریم کورٹ انتخابی مداخلت کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے استثنیٰ کے دعویٰ کا فیصلہ کرے گی۔
 امریکی سپریم کورٹ کے مطابق اس دوران فیڈرل کورٹ میں کوئی ٹرائل نہیں ہو گا اور عدالت کیس کی سماعت 22 اپریل کو کرے گی۔ کیس حل ہونے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔





اشتہار


اشتہار