صدر بنا تو شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاو نہیں رکھا جائے گا، ٹرمپ

Prince Harry won't get special treatment if he becomes president, Trump

 امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر بنا تو برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاو نہیں رکھا جائے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے برطانوی جوڑے پر بہت زیادہ مہربانی کی۔

 سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانوی شہزادہ ہیری نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو دھوکا دیا، اس بات کی شہزادہ ہیری کو معافی نہیں مل سکتی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر منتخب ہوا تو شہزادہ ہیری کی کوئی مدد نہیں کروں گا۔

فیصلہ کرنا میرے اختیار میں ہوا تو ہیری اپنے ذمہ دار خود ہوں گے۔ یاد رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020ء میں امریکا منتقل ہوئے تھے۔







اشتہار


اشتہار