کراچی :ڈاکو فارم سے کروڑوں کی بھینسیں لوٹ کر لے گئے

Karachi: Bandits looted buffaloes worth crores from the farm
کراچی کے علاقے لانڈھی میں ڈیری فارم لٹ گیا،ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی 94 بھینسیں اور گائے چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق لانڈھی پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ،واردات نیوی چھاونی دیوار کے قریب باڑے پر کی گئی ۔

کراچی :ڈاکو فارم سے کروڑوں کی بھینسیں لوٹ کر لے گئے
ایف آئی آر کے مطابق 15 سے زائد مسلح ملزمان نے واردات کی، ملزمان کے پاس کلاشنکوف رپیٹر اور پستول تھے، ملزمان تین ٹرکوں پر آئے مالک اور ملازمین کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ،مسلح ملزمان رات کے اندھیرے میں واردات کرکے فرار ہوگئے۔
چھینی گئی بھینسوں کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔مدعی مقدمے نے بتایا کہ وہ واردات کرنے والے چار ملزمان کو پہچانتا ہے ۔منظور چانڈیو، اختر چانڈیو، ولی جان چانڈیو اور ارشد بروہی واردات میں شامل تھے۔ملزمان جانوروں کے ساتھ باڑے کے دو ملازمین محمد سبحان اور محمد کو بھی اغوا کر کے لئے گئے ہیں،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

کراچی :ڈاکو فارم سے کروڑوں کی بھینسیں لوٹ کر لے گئے








اشتہار


اشتہار