” نک دا کوکا “کےبعد ملکوکاعمران خان کیلئےایک اور گاناآگیا

After "Nick Da Coca", Maliko has another song for Imran Khan
انی پی ٹی آئی عمران خان سے معروف پاکستانی سنگر ملکو کی محبت کم ہونے کی بجائے بڑھتی چلی جارہی ہے، سپرہٹ سونگ ” نک دا کوکا “ کے بعد ملکو ایک اور سونگ ریلیز کرنے جارہے ہیں، اس سونگ میں بھی عمران خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملکو کو دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور گلوکار ملکو نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی محبت میں ” نک دا کوکا “ گانا ریلیز کرتے اس قدر مقبولیت حاصل کی کہ اوورسیزپاکستانی بھی جھوم اٹھے جبکہ کچھ بھارتیوں نے بھی ملکو کے اس گانے کی تعریف کی۔

 بانی پی ٹی آئی سے ملکو کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے پہلے سونگ ” نک دا کوکا “ میں قیدی نمبر804 کا ذکررہے ہیں جس پر انہیں ایک بار حراست میں بھی لیا جاچکا ہے مگر ملکو کی خان سے محبت ذرا برابر بھی کم نہیں ہوئی بلکہ مزید بڑھ گئی ہے۔
پاکستانی سنگر نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس کے کیپشن میں لکھا کہ " تیار ہو پاکستان؟؟؟ آج دن دو بجے قیدی 804 کیلئے نیا ترانہ لانچ کرنے لگا ہوں اُمید ہے آپکو مزہ آئے گا"۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار