کراچی: قبرستانوں کے باہر پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت

Karachi: Direction to arrest those collecting parking fees outside graveyards

ڈپٹی میئر کراچی کی جانب سے شہر میں موجود تمام قبرستانوں کے باہر پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیس لینے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ازخود فیس وصول کرنے والوں کو ہٹا دیا گیا۔

سلمان عبد اللہ مراد کا کہنا تھا کہ گاڑیاں دھونے والے چند افراد از خود فیس وصول کررہے تھے۔ کسی قبرستان کے باہر پارکنگ فیس سرکاری سطح پر وصول نہیں کی جارہی۔انہوں نے مزید کہا کہ قبرستان آنے والوں سے انتظامیہ اور پولیس مکمل تعاون کررہی ہے۔
 
فیس وصول کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی میئر کراچی کی طرف سے یہ ہدایات شب برات کے موقع پر قبرستانوں کے باہر عوام سے پارکنگ فیس وصول کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد جاری کی گئیں۔

خیال رہے کہ شہرِ کراچی میں پارکنگ مافیا بے لگام ہے۔ شاپنگ مالز، مارکیٹس اور بچت بازاروں کے باہر شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کرنا عام ہوگیا ہے۔






اشتہار


اشتہار