پُرانی کرنسی ختم، نئے نوٹ اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائینگے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

Old currency scrapped, new notes will be transferred to the account, Deputy Governor State Bank

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللّٰہ نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے، پرانے کرنسی نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسٹیٹ بینک کے نئے مالیت کے تمام نوٹ لانے کے فیصلے پر وضاحت کی۔

 انہوں نے کہا کہ نئی مانیٹری پالیسی کے مطابق آئندہ مالی سال میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔ڈپٹی گورنر سلیم اللّٰہ کا کہنا تھا کہ نئی کرنسی چھاپنے کا فیصلہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر نہیں کیا۔ ہر 15 سے 20 سال میں نئے نوٹ چھاپے جاتے ہیں، نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی انٹرگریٹی کو برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ 2005 میں نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے تھے جس کا عمل تین سال تک جاری رہا تھا۔ پہلا نوٹ جاری کرنے میں تقریباً دو سال لگیں گے، یہ ایک طویل عمل ہے۔

سلیم اللہ نے کہا کہ نئی کرنسی کی چھپائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کریں گے۔ کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کے لیے عوام سے بھی ان کی تجاویز مانگی ہیں۔ ملک بھر میں 17 ہزار برانچز ہیں، عوام اپنے نوٹ باآسانی تبدیل کرا سکیں گے۔













اشتہار


اشتہار