مریم نوازکی کابینہ میں کون کون شامل؟بڑےنام سامنےآگئے

Who is included in Maryam Nawaz's cabinet? Big names came out

پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نوازکی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟بڑےنام سامنےآگئے۔پارٹی ذرائع کےمطابق نامزدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ٹیم میں کون کون شامل ہوگا، ابتدائی طور پر 16 اور مکمل طور پر تقریباً 30رکنی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

 پہلے مرحلے میں 15 سے 16 وزراکے نام کا اعلان کیا جائے گا ۔پارٹی ذرائع کےمطابق پنجاب کابینہ میں پرانے چہروں کے ساتھ ساتھ کابینہ میں نئے نوجوان چہرے لانے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے، کابینہ میں خواتین کی نمائندگی کے نام بھی زیرغورہے۔

پارٹی ذرائع کےمطابق ملک احمد خان، خواجہ سلمان رفیق، فیصل ایوب کو صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے،بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر،عظمٰی بخاری، زکیہ شاہنواز ،حنا پرویز بٹ اورمجتبیٰ شجاع الرحمن کو بھی پنجاب میں ذمہ داریاں دیئےجانےکاامکان ہے۔










اشتہار


اشتہار