مریم کامیاب وزیراعلیٰ کے طور پر پنجاب کی خدمت کرینگی، رانا ثناء اللہ

Maryam will serve Punjab as a successful Chief Minister, Rana Sanaullah
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف چاہتے تھے وزیراعظم نواز شریف بنیں، بدقسمتی سے منقسم مینڈیٹ آیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کو بڑے فیصلے کرنے میں دقت آتی ہے۔ اتحادیوں کے ساتھ لیگی صدر شہباز شریف بہتر انداز میں کام کر سکتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ‘شہباز شریف کو اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔ میری اطلاع کے مطابق کل کی پریس کانفرنس کے بعد نواز شریف نے نامزدگی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگی قائد نواز شریف اکیلے کی رائے نہیں بلکہ ہماری بھی رائے تھی کہ شہباز شریف اتحادی حکومت کے وزیراعظم بنیں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہونے سے متعلق انہوں نے کہا کہ مریم نواز کامیاب وزیراعلیٰ کے طور پر پنجاب کی خدمت کریں گی۔ مہنگائی کے معاملے میں ہم قصور وار نہیں۔ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی رائے تھی کہ نواز شریف وزیراعظم بنیں لیکن ن لیگ کو عام انتخابات میں سادہ اکثریت نہیں ملی۔











اشتہار


اشتہار