رواں سال وقت کےاعتبارسےسب سےچھوٹااورلمباروزہ کونساہوگا؟

This year, which will be the shortest and longest in terms of time?

ماہ رمضان رحمتوں اوربرکتوں والامہینہ کہلاتاہےدنیابھرمیں مسلمان ماہ صیام کی آمدسے تیاریوں میں مصروف رہتےہیں۔العربیہ کی رپورٹ میں مصر نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل ریسرچ کی سن ریسرچ لیبارٹری کے تیار کردہ فلکیاتی جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے۔ کہ خلیجی ممالک میں ماہ شعبان کے چاند کی پیدائش 29 رجب 10 فروری کو ہوگی لہٰذا ماہ شعبان کی پہلی تاریخ 11 فروری بروز اتوار کو ہوگی۔

دوسری جانب رپورٹ میں خلیجی ممالک کیلئے رمضان کلینڈر کے تحت دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک میں 30 روزے ہوں گے اور پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔پاکستان میں  یکم رمضان المبارک کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

 پاکستان میں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہےالعربیہ کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک میں رمضان کا پہلا دن سب سے چھوٹا ہوگا جس کا دورانیہ13 گھنٹے 18 منٹ ہوگا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری یعنی 30 واں روزہ 9 اپریل بروز منگل کو ہوگا، رواں برس ماہ صیام کا آخری روزہ طویل ترین دن ہوگا جس کے روزے کا دورانیہ 14  گھنٹے 14 منٹ ہوں گے۔







اشتہار


اشتہار