جہیز کے مطالبے پر شادی سے انکار، دلہا اور دلہن تقریب سے بھاگ نکلے

Refusing the marriage on demand of dowry, the bride and groom ran away from the ceremony

جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر دولہا اور دلہن کے گھر والوں کی جانب سے شادی منسوخ کرنے پر دلہا اور دلہن تقریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بنارس شہر میں پیش آیا جہاں تقریب کے دوران دولہے والوں نے دلہن والوں سے جہیز کا مطالبہ کیا اور کچھ باتیں بتائیں۔ 

دلہن والوں نے جہیز کا مطالبہ پورا کرنے سے انکار کیا تو لڑکے والوں نے شادی سے انکار کر دیا، تاہم ایک دوسرے سے پیار کرنے والے دلہا اور دلہن نے خاندان کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا اور تقریب سے بھاگ گئے۔ 

اس سے قبل بھی بھارت ہی میں دولہے کے جہیز کے مطالبے پر دلہن نے شادی سے انکار کرتے ہوئے بارات کو واپس بھیج دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے میونسپلٹی ہمی پور سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی شادی گیلور کے ایک لڑکے سے طے ہوئی تھی۔

 تاہم جب دلہا بارات لے کر شادی کے لیے پہنچا تو اس نے اپنے سسرال والوں سے گاڑی ، نقدی اور دیگر چیزوں کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب دلہن کو اس معاملے کا علم ہوا تو اس نے فوراً شادی سے انکار کر دیا اور بارات کو واپس بھیج دیا۔







اشتہار


اشتہار