شاہد آفریدی کی اپنے دامادوں کیساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو وائرل

The video of Shahid Afridi playing badminton with his sons-in-law has gone viral

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی اپنے دونوں دامادوں شاہین آفریدی اور نصیر ناصر کے ساتھ بیڈ منٹن کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی اپنے دامادوں کے ہمراہ قیمتی لمحات گزارتے نظر آرہے ہیں۔ داماد اور سسر کی محبت سے بھرپور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین  کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہین آفریدی نے نکاح کی پہلی سالگرہ پر اپنی اہلیہ انشا افریدی کے نام پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے انشا کو لائف لائن قرار دیتے ہوئے خوشحال زندگی کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں اپنی بے لوث محبت کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی گزشتہ سال جولائی میں نصیر ناصر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔جبکہ اس جوڑے کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا۔ 




حوالہ

اشتہار


اشتہار