سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو مہنگی ترین ٹوپی اور جیکٹ پہننا مہنگا پڑگیا۔ آج کل عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کررہے ہیں، لائٹ موڈ، ہشاش بشاش ،انتہائی پراعتماد نواز شریف پوری طرح فارم میں آگئے ہیں۔
نواز شریف کا سوات میں جلسہ عام سے خطاب دیکھنے میں آیا۔ اس جلسے میں میاں محمد نواز شریف کی جانب سے زیب تن کیے گئے کوٹ اور ٹوپی کی حیران کُن قیمت نے سب کو حیران کردیا۔
نواز شریف کی بیس بال کیپ نامور برانڈ لورو پیانا کا ہے جس کی قیمت 390 یورو ہے اگر اسے پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ تقریباً ایک لاکھ 16 ہزار 8 روپے بنتی ہے۔دوسری جانب نواز شریف کی جانب سے زیب تن کیے گئے کوٹ کی قیمت 4ہزار 45 پاؤنڈ ہے جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 14 لاکھ سے زائد ہے۔
According to World Bank, Nearly 40% of Pakistan's population is living below Poverty line ⚠️
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) February 5, 2024
Today at #MurreeJalsa, Former Pakistani PM #NawazSharif was wearing @LoroPiana Baseball Cap of Price: €390.00 (116,008 PKR) & @LoroPiana Cashmere Coat of Price £4,045.00 (1,406,947 PKR) pic.twitter.com/tDCSdAZi7X
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے نواز شریف پر تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ نواز شریف کو سیاست میں آئے چار دہائیاں ہو چکی ہیں ان چار دہائیوں میں اُنہیں بہت سے نشیب و فراز سے گزرنا پڑا اور ہر کسی کو لگا کہ ان کی سیاست ختم لیکن نواز شریف موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی خاص مسکراہٹ سے سب کو شکست دیکر ہر بار واپس آ جاتے ہیں ،یہ ان کی خوش قسمتی ہے۔