پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Severe earthquake shocks in different areas of Punjab and Khyber Pakhtunkhwa

 پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں، لوگوں خوف وحراص پھیل گیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا، عوام گھروں سے باہر نکل آئے۔

 زلزلے کی گہرائی 142 کلو میٹر زیر زمین تھی، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9  ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش  افغانستان ریجن تھا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح سمیت خیبرپختونخوا کے محتلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 جن میں پشاور ،مردان ،سوات، شانگلہ، بونیر، سوات، دیربالا، واڑی خال، تیمرگرہ، شانگلہ، چارسدہ، ضلع خیبر، تخت بھائی، دیر،شرینگل،براول،کوہستان، ہنگو ، نوشہرہ، ضلع اورکزئی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں اٹک، ملکہ کوہسار مری، کھاریاں، شاہ کوٹ، لالہ موسی، میانوالی، سرگودھا اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔










اشتہار


اشتہار