دنیائے کرکٹ کا بڑا ایونٹ پاکستان سُپر لیگ کا نواں ایڈیشن آج سے شروع ہونے جا رہا ہے، اس حوالے سے تیاری عروج پر پہنچ گئی ہیں۔پاکستان سُپر لیگ 9 کا پہلا میچ آج 17 فروری کے روز لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کی کپتانی شاداب خان کریں گے، جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ایونٹ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا۔
افتتاحی تقریب کا آغاز شامل ساڑھے چھ بجے سے ہوگا جس میں مشہور گلوکار علی ظفر، نتاشا بیگ، آئمہ بیگ، عارف لوہار، لیو ٹوئنز اور نوری پرفارم کریں گے۔ جبکہ تقریب میں آتش بازی اور لیزر شو کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔دوسری جانب شائقین دوپہر ساڑھے تین بجے سے اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔
گلوکارہ نتاشا بیگ کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کی گرینڈ تقریب میں لائیو پرفارمنس کرنے قدافی اسٹیڈئیم جاؤں گی۔دوسری جانب افتتاحی تقریب میں مشہور میوزک کمپوزر لیو ٹوئنز بھی پرفارم کرنے جا رہے ہیں، اس حوالے سے دونوں نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔
جبکہ مشہور گلوکار عارف لوہار کی جانب سے بھی مداحوں اور شائقین کرکٹ کو افتتاحی تقریب میں شرکت سے متعلق پیغام دیا اور بتایا کہ وہ بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے ہیں۔پی ایس ایل کی رنگا رنگ تقریب قدافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، اس حوالے سے صارف نے ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کی تیاریاں دیکھی جا سکتی ہیں۔