پی ایس ایل کے سیزن 9 آج 17 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا۔پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آپس میں ٹکرائیں گی، یہ میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔ جس دن دو میچز کھیلے جائیں گے ،اس دن پہلا میچ دوپہر 2 بجے جبکہ دوسر میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے رمضان المبارک کے دوران میچوں کے اوقات کا بھی اعلان کیا ہے، رمضان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ کرکٹرز سمیت شائقین نماز ادا کرکے اسٹیڈیم کا رُخ کر سکیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔