محمد حفیظ کی چھٹی، چیئرمین پی سی بی کو غیر ملکی کوچز کی تلاش

Mohammad Hafeez's leave, Chairman PCB's search for foreign coaches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بطور ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کا کردار ختم ہونے کے بعد اب چیئرمین محسن نقوی غیر ملکی کوچز لانے کے حق میں ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان محمد حفیظ کو بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں ان کی خدمات درکار نہیں ہوں گی۔ 

جس کے بعد اب محسن نقوی نئی منیجمنٹ کے حوالے سے مشاورت کریں گےذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم منیجمنٹ بنانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے وہ کرکٹ کے معاملات پر سابق کرکٹرز سے مشاورت کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن نقوی نے تبدیلیوں کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں یہ واضح کیا تھا کہ جو آتا ہے وہ اپنی کیبنٹ تو لاتا ہے۔یہ بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ محسن نقوی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے۔












اشتہار


اشتہار