این اے 71: ریحانہ ڈار نے بھی خواجہ آصف کی کامیابی چیلنج کردی

NA 71: Rehana Dar also challenged Khawaja Asif's success

تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار  ریحانہ ڈار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سیالکوٹ کے نتائج چیلنج کردیے۔ ریحانہ ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔ امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے عدالت سے الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔

 واضح رہے کہ حلقہ این اے 71 سیالکوٹ 2 کے 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف 118566ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔











اشتہار


اشتہار