الیکشن ڈے پر پولنگ سٹیشن کے400 میٹر کی حدود میں ہر قسم کی مہم پر پابندی عائد

All kinds of campaigning within 400 meters of the polling station has been banned on Election Day

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 8 فروری کو پولنگ سٹیشنز کی 400 میٹر کی حدود میں کسی بھی قسم کی مہم پر پابندی عائد کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ووٹرز کو ووٹ کے لئے قائل کرنے، ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی التجا کرنے اور کسی خاص امیدوار کے لئے مہم چلانے پر پابندی ہو گی۔

 100 میٹر کے اندر نوٹس، علامات، بینرز یا جھنڈے لگانے پر مکمل طور پر پابندی ہو گی، امیدوار دیہی علاقوں میں پولنگ سٹیشن کے 400 میٹر اور گنجان آباد شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ڈی آر او، آر او اور انتظامیہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے، خلاف ورزی غیر قانونی فعل تصور کی جائے گی جس پر قانون کے مطابق سخت کاروائی ہو گی۔











اشتہار


اشتہار