الیکشن میں پیپلزپارٹی ملک کی بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی:مراد علی شاہ

In the election, PPP will emerge as the biggest party in the country: Murad Ali Shah

 سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور رہنما پیپلز پارٹی مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کل ہونے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی ملک کی بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی اور وزیراعظم بلاول بھٹو ہی بنیں گے,ملک کو مسائل سے صرف پیپلزپارٹی  ہی نکالے گی۔ 

سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ سے پیپلزپارٹی 45 سے 50 سیٹیں حاصل کرے گی، پنجاب سے 25 سے 30 نشستوں پر کامیابی متوقع ہے، بلوچستان میں ہماری اکثریت ہے، کے پی کے دو ڈویژن پشاور اور مالاکنڈ پیپلز پارٹی کا گڑھ رہے ہیں جہاں پر مثبت نتائج کی توقع کی جارہی ہے۔

 مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے پورے ملک میں بہترین الیکشن مہم چلائی، باقی ساری پارٹیاں مل کر بھی ایسی الیکشن مہم نہیں چلا سکیں، الیکشن مہم کے دوران بلاول نے  بہترین حکمت عملی اپنائی، امید ہے کہ ہم ملک بھر سے اچھی سیٹیں حاصل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کو سنتا نہیں ہوں، مسلم لیگ ن نے کراچی سمیت پورے پاکستان کو کچھ نہیں دیا، اپنے دور اقتدار میں صرف انہوں نے منصوبے ہی بنائے مگر ان پر عمل درآمد نہیں کیا، مسلم لیگ نواز نے عوام کی بھلائی کیلئے کچھ نہیں کیا۔






اشتہار


اشتہار