دنیا کاپہلا بغیر پائلٹ چلنے والا طیارہ متعارف

World's first unmanned aircraft introduced

دنیا کا پہلا بغیر پائلٹ سے چلنے والا یہ طیارہ ایک گھر اور فٹ بال کی پچ جتنے لمبا ہے۔ "ڈرون لائنر"نامی اس طیارہ کو ای کامرس کی دنیا میں بڑا انقلاب قرار دیا جارہا ہے جو دنیا بھر سے صارفین کے آرڈرز فوری وصول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے,

پائلٹ کے بغیر چلنے والا یہ جہاز اپنے اندر ایک جیٹ طیارہ جتنا وزن برقرار رکھ کر بھاری کارگو کی نقل و حمل کو آسان بناتا ہے۔ اس طیارہ کی طاقت "بوئنگ 747" نامی طاقتور جہاز سے تین گنا زیادہ ہے جس کی ایک ہی پرواز میں دنیا کے ایک تہائی حصےکی سیر کی جاسکتی ہے۔

اسے برطانوی ائیر کرافٹ کمپنی نے تیار کیا ہے جو دنیا بھر میں مشینری ایئر فریٹ سسٹم پر مبنی چالیس ہلکے وزن کے 20 فٹ شپنگ کنٹینرز اٹھانے کا اہل ہے۔ طیارہ کے ڈیزائن کوآرڈینیٹر "مائیک ڈیبینز "کا کہنا تھا کہ  جمبو جیٹ کے بعد یہ سب سے دلچسپ نیا ہوائی جہاز ہے جس کی باقاعدہ اڑان کی لاگت کئی بلین پاؤنڈ ہے,ڈرون لائنر کی ایجاد سے نا صرف  فیشن انڈسٹری بلکہ فوڈ انڈسٹری میں بھی بڑا انقلاب دیکھنے میں آئے گا۔











اشتہار


اشتہار