عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی ویڈیو سامنے آ گئی

Aamir Liaquat's third wife Daniya Shah's video has come out

پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ طویل عرصے سے منظرِ عام سے غائب رہنے کے بعد پھر سامنے آگئیں۔ 

حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دانیہ شاہ کو ملتان کے ‘گرل ہاٹ برکت مارکیٹ’ میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ مقامی برگر ہاؤس میں ان کی ڈیل آفر کی پروموشن کرتی نظر آرہی ہیں۔  تنازعات کے باوجود دانیہ شاہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ہنستی مسکراتی نظر آرہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ ’ کسی کا گھر اجاڑ کر لوگ کیسے ہنس لیتے ہیں۔ ایک بندہ دنیا سے رخصت ہوگیا اس کی وجہ سے اور یہ اپنی زندگی میں مست مگن ہے۔ افسوس‘۔ واضح  رہے کہ فروری 2022 میں مرحوم عامر لیاقت نے پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی۔ 

تاہم، ان کی شادی اور تعلقات میں رونما ہونے والے کچھ واقعات کی وجہ سے دانیہ شاہ نے مئی میں محض تین ماہ بعد پنجاب کی ایک عدالت میں منسوخی کی درخواست دائر کی۔ان کی علیحدگی سے پہلے، اس نے عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگز اور غیر اخلاقی  ویڈیوز لیک کیں۔ 

اس کے بعد، ان کا 9 جون  2022 کو انتقال ہوگیا، ان کے انتقال کے بعد، ان کے بچوں اور پہلی سابق اہلیہ  بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کرائی۔ دانیہ شاہ کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 15 دسمبر 2022 کو پنجاب کے علاقے لودھراں میں کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا تھا۔ 




حوالہ

اشتہار


اشتہار