پاکستان میں سوئیڈن کے سفارت خانے نے پاکستان اور افغانستان کے باضابطہ شہریوں کی طرف سے شینگن ویزا کی درخواستوں کی وصولی کا اعلان کیا ہے۔ ویزا کی سہولت ان کے لیے ہے جو باضابطہ شہری ہیں۔سوئیڈن کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ شینگن ویزے کے لیے درخواستیں 19 جون سے وصول کی جائیں گی۔
یہ ویزا زیادہ سے زیادہ 90 دن کے قیام کے لیے ہوگا۔سوئیڈن کے ویزا کی درخواست دینے والوں کو ایسی بینک اسٹیٹمنٹ پیش کرنا ہوگی جس میں کم از کم 6 ماہ کا بیلنس دکھایا گیا ہو۔ بینک اسٹیٹمنٹ پر متعلقہ بینک آفیسر کے دستخط اور مہر کا ثبت ہونا لازم ہے۔سوئیڈن میں 30 دن کے قیام کے لیے یہ ثابت کرنا لازم ہوگا کہ درخواست دہندہ کے بینک اکاؤنٹ میں 2400 یورو کے مساوی رقم ہے۔
شارٹ ٹرم شینگن ویزا کی مدد سے یورپ کے متعدد ممالک کا سفر کیا جاسکتا ہے۔یہ درخواستیں بنکاک، یینگون، ہنوئی، ہو چی منہ سٹی، منیلا، سیبو، جکارتہ، بالی، نام پین، کوالا لمپور اور سنگاپور میں بھی وصول کی جائیں گی۔ویزا کی درخواست دینے کے لیے لوکیشن کا انتخاب درخواست دہندہ کو کرنا ہوگا۔
سوئیڈن کا سفارت خارنہ اینٹری پرمٹ یا ویزا متعلق کسی بھی طرح ک معلومات فراہم کرنے کا پابند نہ ہوگا۔ وی ایف ایس گلوبل میں درخواست جمع کروانے کے بعد پروسیسنگ اور فیصلے کے لیے درخواست بنکاک روانہ کی جائے گی
پاکستانی شہریوں کے لیے سوئیڈن کے شینگن ویزا کی فیس 80 یورو (24280 پاکستانی روپے) ہوگی۔ درخواست دہندہ کو اپنے مالیاتی ذرائع کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی ساتھ اسے اپنے ملک میں اپنی معاشی اور معاشرتی حیثیت کا ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا۔