نادرا نے شناختی کارڈ میں موجودہ پتہ کی تبدیلی آسان بنادی

NADRA made it easy to change existing address in ID card

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ پررہائشی پتہ تبدیل کروانے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ایسے افراد جو اپنی رہائش تبدیل کرچکے ہیں یا اب دوسرے شہروں میں سکونت پزیر ہیں ان کے لیے نادرا کی جانب سے موجودہ پتہ تبدیلی کی درخواست پر کارروائی کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔

نادرا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پتہ تبدیل کروانے کے لیے ضروری دستاویزات مثلاً کرایہ نامہ، اسی پتہ پر اپنے یا خاندان کے کسی فرد کے نام پر یوٹیلٹی بل، یا اسی پتہ پر خاندان کے کسی فرد کا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور موجودہ پتہ درست کرائیں۔

نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے اور بجلی کنیکشن کاٹنے کی تاریخ آگئی

صارفین کی سہولت کے لیے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سنٹر تشریف لائیں ، لوکیشن کی رہنمائی کے لیے نادرا کی رہبر موبائل ایپ سے مدد لی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ موبائل ایپ ’پاک آئی ڈی‘ بھی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔گھر بیٹھے معاونت یا معلومات حاصل کرنے کے لیے نادرا ہیلپ لائن 051111786100 اور موبائل پر 1777 ملائیں یا نادرا کی ویب سائٹ http://nadra.gov.pk وزٹ کریں۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار