امریکی صدرٹرمپ کو ایک اور عدالتی جھٹکا

Another judicial setback for US President Trump

)قانونی چارہ جوئیوں کا سامنا کرنیوالے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور عدالتی جھٹکا مل گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکس دستاویز حاصل کرنے کی سازش سے متعلق نیویارک ٹائمز کیخلاف سابق صدر کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کردیا گیا، نیویارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اخبار اور صحافیوں کو چار لاکھ ڈالر دینے کا حکم دیدیا۔

 سابق صدر ٹرمپ نے سن2021 میں نیویارک ٹائمز اور تین صحافیوں کے خلاف مقدمہ کیا تھا کہ سازش کے ذریعے ان کی ٹیکس دستاویز حاصل کی گئیں۔ نیویارک ٹائمز کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا تھا کہ رئیل اسٹیٹ کاروبار سے وابستہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ انہوں نے سارا کاروبار اپنی محنت سے بنایا۔ 

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹرمپ نے 413 ملین ڈالر کے مساوی رقم اپنے والد سے حاصل کی تھی اور اس کے لیے ایک شیل کمپنی کا استعمال کیا گیا تھا تاکہ ٹیکس سے بچا جاسکے۔اخبار اور صحافیوں کی جانب سے 2018ء  میں شائع اس رپورٹ پر  پلیٹزر پرائز دیا گیا تھا۔ 

امریکا جانے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، ویزوں میں نرمی کا اعلان۔

نیویارک کی سپریم کورٹ کے کمرشل ڈویژن کے جج نے ٹرمپ کو حکم دیا تھا کہ وہ اخبار کو قانونی چارہ جوئی کی فیس ادا کریں تاہم اب نیویارک ٹائمز کے اس دعوے کو بھی تسلیم کرلیا گیا ہے کہ اس مد میں تین لاکھ بانوے ہزار چھ سو اڑتیس ڈالر دیے جانے چاہیں۔











اشتہار


اشتہار