امریکا جانے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، ویزوں میں نرمی کا اعلان

Good news for those who want to go to America, relaxation in visas is announced

امریکا نے غیر ملکیوں کیلئےامریکا نے ویز ا شرائط میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئےتمام نان امیگرنٹ انٹرویو کی چھوٹ کیلئے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کر دی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تمام نان امیگرنٹ ویزا انٹرویو کی چھوٹ کے لیے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کی ہیںاور نئی تبدیلیوں کے ساتھ، درخواست دہندگان انٹرویو کے لیے حاضر ہوئے بغیر سٹڈی اور وزٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔ 

واشنگٹن نے بین الاقوامی طلباء کی ایک بڑی تعداد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اوراپنے بہترین تعلیمی اداروں، متنوع تعلیمی پروگراموں اور تحقیق کے مواقع کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کے لیے سرفہرست مقامات میں شامل ہے۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان ویزا انٹرویو کی چھوٹ کے اہل ہو سکتے ہیں اگر وہ نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرتے ہیں ۔ بی ویزا کے علاوہ اور وہ اپنے آخری ویزا کی میعاد ختم ہونے کے 4 سال کے اندر درخواست دے رہے ہیں۔

 امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصلر افسران کو اب بھی کیس در کیس کی بنیاد پر یا کچھ دیگر حالات میں انٹرویوز کی ضرورت ہوگی۔ 

کراچی کی سڑکوں پر آج سے 30 نئی بسیں دوڑیں گی

حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ویزا درخواست کی ضروریات اور طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات کے لیے سفارت خانے اور قونصل خانے کی ویب سائٹس چیک کریں۔








اشتہار


اشتہار