اگر آپ سوشل میڈیا سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے اچھی خبر ہے ۔ اب آپ گھر بیٹھے بیٹھے اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں ۔ یہ موقع آپ کو دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ملے گا ۔یہ پیسے اے آئی (مصنوعی ذہانت )کیسے کما سکتے ہیں؟ اس وقت فیس بک ،یوٹیوب ،ٹک ٹاک اور دیگر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز صارفین کو بھاری رقوم ادا کررہے ہیں ۔
وہ اپنے پلیٹ فارم پر کنٹینٹ کرئیٹرز کو اشتہارات کے ذریعہ شارٹ فارم ویڈیو سے کمائی کروا رہا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ فیس بک اب کرئیٹرز کو زیادہ پیسہ کمانے میں ان کی مدد کرے گا ۔ جہاں کرئیٹرز شارٹ ویڈیو بناکر اشتہارات کے ذریعہ پیسے کما سکیں گے ۔
کمپنی نے مختلف ممالک میں موناٹائزیشن کی سہولت فراہم کی ہے،کمپنی خود بھی کما رہی ہے اور اپنے صارفین کو بھی روز گار فراہم کررہی ہے، شرط یہ ہے کہ اس ایک منٹ کے ویڈیو میں کم سے کم 30 سکینڈ کا اشتہار دیکھا جانا چاہئے ۔
وہیں تین منٹ یا اس سے زیادہ وقت والے ویڈیو کیلئے تقریبا 45 سکینڈ کا اشتہار دیکھا جانا چاہئے ۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پسندیدہ کرئیٹرز کو ان کے ویڈیو سے زیادہ رقم ملے گی ۔ بتادیں کہ پہلے صرف تین منٹ یا اس سے زیادہ دورانیہ کے ویڈیوز پر لوگ اشتہارات سے کمائی کرسکتے تھے ، جس میں کوئی بھی اشتہار ایک منٹ سے پہلے نہیں دکھایا جاتا تھا ۔
اے آئی کے آنے سے اب ویڈیو بنانا بھی آسان ہوگیا ہے،مختلف کمپنیز نے ایسے ایسے سافٹ وئیر تیار کیے ہیں کہ آپ گھنٹوں کا کام منٹو ں میں کرسکتے ہیں ۔اے آئی ماڈل سے آپ ٹیکسٹ کے ذریعے اپنی ویڈیو بنا سکتے ہیں ۔ سب سے پہلے آپ نے موبائل فون یا کمپیوٹر پر Kreado Ai پر جاکر اکاؤنٹ بنانا ہے اس کے بعد لاگ ان کرنا ہے۔
دوسرے نمبر پر آپ نے کری ایٹ ناؤ پر جانا ہے اور اپنی ویڈیو بنانا شروع کردینی ہے ۔ پھر آپ نے ویڈیو کری ایشن پر جانا ہے اور کلک کردینا ہے ۔
اورل براڈکاسٹ کو سلیکٹ کرنا ہے،اپنے ٹیکسٹ کے مطابق اپنے ماڈل کو چن لینا ہے۔اینی ویڈیو کی ریشو کے مطابق سلیکٹ کرنا ہے۔چوتھے نمبر پر آپ نے جو زبان استعمال کرنی ہے اسے سلیکٹ کرنا ہے،پھر ٹیکسٹ دینا ہے،اس طرح آپ کی ویڈیو تیاری کا پراسس شروع ہوجائے گا۔