غذائیت کے سبب چیا (Chia )سیڈز کو دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے، یہ انسانی جسم کو ان گِنت فوائد پہنچانے کا ذریعہ ہیں۔چیا سیڈز کو ’تخم شربتی‘ بھی کہا جاتا ہے۔
یہ نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہیں بلکہ عمدہ ذائقہ بھی رکھتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق چیا سیڈز مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں حصہ ڈالتے ہیں۔اپنی روزانہ کی غذا میں ان بیجوں کا استعمال انسانی صحت کو یہ فوائد پہنچا سکتا ہے۔
ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور
چونکہ چیا سیڈز تمام ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں اس لیے انہیں غذائی تغذیہ کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے۔ ان میں فائبر، پروٹین، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، کیلشیم، میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات
چیا سیڈز میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز خاص طور پر ایلفا لینولینک ایسڈ دل کی صحت کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق اے ایل اے کو دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے سے منسلک کیا گیا ہے۔ یہ بلڈ پریشر، سوزش کو کم کرنے اور کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
مفت مفت مفت موٹر سائیکلوں اور رکشوں کا سیلاب۔
ہڈیوں کی صحت
چیا سیڈز میں موجود غذائی اجزاء جیسے کیلشیم، فاسفورس اور میگنیشیم ہڈیوں کی صحت کے لئے اہم ہیں۔ یہ غذائی اجزاء مضبوط اور صحت مند ہڈیوں کو برقرار رکھنے اور آسٹیوپوروسس جیسے حالات کے خطرات کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
چیا سیڈز کو کیسے استعمال کریں؟
ان بیجوں کو سلاد، دودھ، اسموتھیزیا دہی میں شامل کرکے اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنا انسانی صحت کیلئے ہر طرح سے مفید ہے۔