پنجاب میں مفت اور رعایتی نرخوں پر موٹرسائیکلوں اور رکشوں کا سیلاب

A flood of motorcycles and rickshaws in Punjab at free and discounted rates

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارعوام کو بلاسود 26 ہزارالیکٹرک موٹر بائیکس اور رکشے دیئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بلا سود الیکٹرک بائیکس اورالیکٹرک رکشے دینے کے پروگرام کا باقاعدہ اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر میں چنگ چی رکشے کی رجسٹریشن پروگرام کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں الیکٹرک رکشہ سازی کی صنعت کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ساز گار کمپنی کے سی ای او کو الیکٹرک رکشہ سازی کا پہلا لائسنس دیا۔

گورنر کا مفت موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں تقسیم کرنے کا اعلان۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر ایک پوسٹ کی جس میں پنجاب کی گرین ڈرائیو الیکٹرک وہیکل اسکیم کی تفصیلات بتائی گئیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔

10,000 ای بائیکس: طلباء کے لئے سود سے پاک
2,000 ای تھری وہیلر: معذور افراد کے لئے سود سے پاک
2,000 ای موٹر سائیکلیں: کام کرنے والی خواتین کے لئے سود سے پاک
10,000 ای رکشہ: عوام کے لئے سود سے پاک
2,000 ای موٹر سائیکلیں: سرکاری ملازمین کے لئے سود سے پاک
اپنی پوسٹ میں وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ اسموگ کا مقابلہ کرنے اور ایک بہتر ماحول کو فروغ دینے کیلئے پاک الیکٹرک گاڑیاں صاف ستھرے اور سرسبز کل کی راہ ہموار کریں گی۔








اشتہار


اشتہار