سم کارڈز سے لاکھوں کا سونا نکال لیا، لیکن کیسے؟ ویڈیو وائرل


سم کارڈز سے لاکھوں کا سونا نکال لیا، لیکن کیسے؟ ویڈیو وائرل
 چین میں ایک شخص نے سم کارڈز سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا نکال لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں سم کارڈز عام طور پر موبائل فون کے استعمال کے لیے ہوتے ہیں۔ تاہم ایک شخص نے سم کارڈز سے بھاری مقدار میں سونا حاصل کرنے کا حیران کن دعویٰ کر کے سب کو چونکا دیا۔

LOADING...

سم کارڈز سے سونا حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے والا شخص چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھتا ہے۔ اور ایک معروف بلاگر ہے۔ جس کا کہنا ہے کہ اس نے سم کارڈز کی چپس اور دیگر برقی آلات سے مجموعی طور پر 191.73 گرام (تقریباً 16.43 تولہ) سونا حاصل کیا۔بلاگر کے مطابق اس نے مختلف پیچیدہ کیمیائی اور تکنیکی طریقوں کے ذریعے یہ سونا جمع کیا۔ جبکہ اس دعویٰ کے مطابق حاصل کیے گئے سونے کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 84لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔اس شخص کا کہنا تھا کہ اس نے صرف سم کارڈز ہی نہیں۔ بلکہ دیگر مواصلاتی الیکٹرانک آلات میں استعمال ہونے والی سونا چڑھی چپس کو بھی استعمال کیا۔

سم کارڈز سے لاکھوں کا سونا نکال لیا، لیکن کیسے؟ ویڈیو وائرل




 بلاگر نے اس پورے عمل کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد حیران ہو گئی۔ کئی افراد نے کہا کہ اس سے قبل کبھی سم کارڈ سے سونا حاصل کرنے کے بارے میں نہیں سنا۔ جبکہ متعدد صارفین اس دعوے پر طنز و مزاح پر مبنی تبصرے بھی کر رہے ہیں۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سم کارڈ میں استعمال ہونے والے سونے کی مقدار نہایت کم، تقریباً 0.47 ملی گرام ہوتی ہے۔ جس کے باعث بڑے پیمانے پر سونا حاصل کرنے کے دعوؤں پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔




اشتہار


اشتہار