ارجنٹینا میں بھارتی طوفان نے مسافر طیارے کو گُھما کر رکھ دیا

An Indian typhoon overturned a passenger plane in Argentina

ارجنٹینا میں طوفانی ہواؤں نے مسافر طیارے کو گھما کر رکھ دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے کو طوفانی ہواؤں نےگھما دیا، اس دوران طیارے کا ایک حصہ بورڈنگ کے لیے استعمال ہونے والی سیڑھیوں سے بھی ٹکرایا۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں اور اس واقعے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

علاوہ ازیں ارجنٹینا اور اس کے پڑوسی ملک یوروگوائے میں ہفتے کے روز آنے والے طاقتور طوفان کے باعث بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار