کینیڈانے اسٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی، حد مقرر

Canadá cambia política de visas de estudiantes y establece límites

کینیڈا نے 2 سال کے لیے پاکستان سمیت تمام ممالک سے آنے والے بین الاقوامی طلبا کے لیے ویزوں کے اجرا کی حد مقرر کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق کینیڈا نے دنیا بھر سے بین الاقوامی طلبا کی تعداد میں 35 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے ویزوں کے اجرا کی حد مقرر کر دی ہے۔

اس سال کینیڈا صرف 3 لاکھ 64 ہزار انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کو قبول کرے گا، یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد کم ہوگی جبکہ آئندہ برس کے لیے تعداد اس سال کے آخر میں طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے 2022 میں دنیا بھر سے آنے والے طلبا کے لیے 8 لاکھ سے زائد اسٹڈی ویزے جاری کئے تھے۔وفاقی وزیرِ امیگریشن مارک ملر نے بتایا کہ حالیہ فیصلہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند افراد پر لاگو نہیں ہوگا۔











اشتہار


اشتہار