آگ میں لپٹے طیارے سے مسافروں کو نکالنے کے حیرت انگیز مناظر ۔
الاسکا ائر لائنز کی پرواز 1282 پورٹ لینڈ اوریگون سے اونٹاریو، کیلیفورنیا جا رہی تھی جو اڑان بھرنے کے فورا بعد حادثے کا شکار ہوئی۔ طیارے کو 174 مہمانوں اور عملے کے 6 ارکان کے ساتھ پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔
فلائٹ اینالائزرز کے اعداد و شمار کے مطابق پرواز کے دوران طیارہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا اور پھر اچانک نیچے اترنا شروع ہو گیا۔مسافروں نے اپنے تکلیف دہ تجربے کو بیان کرتے ہوئے اسے ایک ڈراؤنا خواب قرار دیا۔
ایک 22 سالہ مسافر نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ’میں اپنی آنکھیں کھولتا ہوں اور سب سے پہلے جو چیز مجھے نظر آتی ہے وہ میرے سامنے آکسیجن ماسک ہے۔ اور میں بائیں طرف دیکھتا ہوں اور جہاز کے کنارے کی دیوار ختم ہو چکی ہے۔ پہلی چیز جو میں نے سوچی وہ یہ تھی کہ ’میں مرنے لگا ہوں۔
زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ ایک بالکل نیا طیارہ تھا جس نے نومبر 2023 میں سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔ائر لائن کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اورحکام ابھی تک وجہ کا تعین نہیں کر سکے ہیں۔ائر لائن کے مطابق اگرچہ ایسے واقعات شاذ و نادرہی پیش آتے ہیں لیکن عملے کو صورتحال کو محفوظ طریقے سے سنبھالنے کے لیے تربیت دی گئی ہے۔
بوئنگ ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ ہم الاسکا ایئرلائنز کی پرواز اے ایس 1282کو پیش آنے والےواقعے سے آگاہ ہیں اور مزید معلومات جمع کرتے ہوئے اپنے کسٹمرز کے ساتھ رابطے میں ہیں. بوئنگ کی تکنیکی ٹیم تحقیقات میں مدد کے لیے تیارہے۔
ائر سیفٹی ایکسپرٹ انتھونی برک ہاؤس کا کہنا ہے کہ ’میں تصور نہیں کر سکتا کہ مسافروں نے کیا دیکھا۔ہوا اس کیبن سے گزر رہی ہوگی اور یہ شاید ایک بہت پرتشدداور یقینی طور پر خوفناک صورتحال تھی۔
🚨 BREAKING: Dramatic cell phone video taken by a passenger on an Alaska Airlines flight tonght after a large window section of the aircraft blew out in mid-air.
— 🇺🇸 Larry 🇺🇸 (@LarryDJonesJr) January 6, 2024
The flight was headed from PDX to Ontario, California. Officials said the seat was unoccupied at the time of the… pic.twitter.com/mch0OXpuKq