کینیڈا نے ایک ملک کے طلبہ کو اسٹڈی پرمٹ دینا کم کر دیئے

Canada has reduced the number of study permits to students from one country

کینیڈا کی جانب سے بھارتی طلبہ کو اسٹڈی پرمٹ دینے میں کمی کی گئی ہے، رواں سال حکومت نے بھارتی طلبہ کی بہت کم درخواستیں قبول کیں۔رواں سال جولائی کے بعد سے بھارتی طلباء کے لئے پروسیس کی گئی کینیڈین اسٹڈی پرمٹ درخواستوں کی تعداد میں 40 فیصد سے زیادہ کی کمی کی گئی ہے۔

جولائی اور اکتوبر 2022 کے درمیان کینیڈین حکومت نے بھارتی طالب علموں کے لئے تقریباً 146،000 نئے اسٹڈی پرمٹ درخواستیں قبول کی تھیں۔ تاہم 2023 کے دوران حکومت نے تعداد کم کرتے ہوئے صرف 87،000 درخواستیں قبول کیں۔

یعنی جولائی سے اکتوبر 2023 کے درمیان 2022 کے مقابلے میں محض 60،000 بھارتی طلبہ کے اسٹوڈنٹس ویزے پر عمل کیا گیا۔یہ اعداد و شمار بین الاقوامی طالب علموں کی بھرتی کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم اپلائیڈ بورڈ کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے ایک مضمون سے اخذ کیے گئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

بورڈ کے مطابق طالب علموں کی حقیقی آمد کے اثرات کا اندازہ کرنے کے لئے مطالعہ اجازت نامہ کی منظوری کی شرح کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے۔بھارتی طالب علموں کے لئے اسٹڈی پرمٹ کی منظوری کی شرح میں اضافہ جاری ہے۔ درحقیقت درخواستوں پر کارروائی میں کمی کے باوجود اس سال جنوری سے ستمبر تک 32,000 سے زیادہ بھارتی طلبا کو کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔









اشتہار


اشتہار