کینیڈین حکومت نے پاکستان کیلئے سفری ہدایت نامہ اپ ڈیٹ کردیا

The Canadian government has updated the travel guide for Pakistan

کینیڈا نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کیلئے ہدایت نامے  تبدیلی کر دیے، کینیڈین شہریوں کو پاکستان کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کینیڈا کی حکومت اور ہائی کمشن نے گذشتہ روز پاکستان کے سفر پر سفری ہدایت نامہ کو اپ ڈیٹ  کرتے ہوئے سیکیورٹی لیول 2 اپنایا گیا ہے۔

 سیکیورٹی لیول 2 میں پاکستان کے سفر میں بہت زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کینیڈین ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکومت نے سفری ہدایت نامہ پاکستان سفر کے خواہشمند کینیڈین شہریوں  پاکستان میں کینیڈین شہریوں کی حفاظت کے لیے جاری کیا گیا۔

کینیڈا نے کس ملک کے طلبہ کواسٹڈی پرمٹ دینا کم کر دیئے۔اوروجہ کیاہے؟

ہدایت نامہ کے مطابق پاکستان میں غیر متوقع سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے انتہائی احتیاط برتیں،  دہشت گردی، شہری بدامنی، فرقہ وارانہ تشدد اور اغوا کا خطرہ ہے لہذا  تمام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔








اشتہار


اشتہار