پی ٹی آئی نے برطانیہ کے نمبر سے نیا واٹس ایپ اکاؤنٹ بنالیا

PTI created a new WhatsApp account with a UK number

پاکستان تحریک انصاف نے برطانوی نمبر سے نیا واٹس ایپ اکائونٹ بنالیا ہےاس نئے واٹس ایپ کائونٹ کے ذریعے قبل از انتخابات دھاندلی کا سراغ لگانے کی خاطر متعلقہ تصاویر اور وڈیوز جمع کی جائیں گی۔پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے انتخابات سے متعلق بے قاعدگیاں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کی تیاری کی ہے۔

برطانیہ نےکونسے متعدد اسلامی ممالک کیلئے ویزا فری انٹری سہولت کا اعلان کردیا؟

پارٹی کے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ برطانیہ میں رجسٹر کیے جانے والے اس واٹس ایپ نمبر پر ”پری پول رگنگ“ سے متعلق تصاویر اور وڈیوز شیئر کریں۔

پی ٹی آئی کے حامیوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی حلقے میں انتخابی انتظامات سے متعلق کوئی ایسی بے قاعدگی اور بے ضابطگی دیکھیں جو پری پول رگنگ جیسی دکھائی دے تو تو اسے دیے ہوئے نمبر پر شیئر کریں۔پی ٹی آئی نے لوگوں پر 5 جنوری تک پارٹی کی رکنیت کے لیے رجسٹریشن کرانے پر بھی زور دیا ہے۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار