ہونڈا موٹرز کا نئی کار سیریز شروع کرنے کا اعلان

Honda Motors has announced the launch of a new car series

جاپان کی موٹر ساز کمپنی ہونڈا موٹرز نے اپنی تیار کردہ برقی گاڑیوں کی ایک نئی سیریز2026 میں شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق جاپانی کار ساز کمپنی نے لاس ویگاس میں سالانہ سی ای ایس ٹیکنالوجی ٹریڈ شو میں ہونڈا زیرو سیریز کے دو کونسپٹ ماڈلز کی نقاب کشائی کی ہے۔کمپنی کے مطابق عالمی ای وی مارکیٹ میں اپنے حصے کو بڑھانے کے لیے یہ پہلا قدم ہے۔

یوٹیوب پر سال 2023 میں پاکستانیوں نے کیا دیکھا۔

کمپنی ایشیا اور دیگر مقامات پر فروخت شروع کرنے سے پہلے شمالی امریکا میں گاڑی کا پہلا ماڈل متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ہونڈا موٹرز ایک ہلکی اورکارگزاری میں بہتر بیٹری کے ساتھ چھوٹے سائز کی گاڑی تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ایک چارج پر 480 کلومیٹر سے زیادہ سفر طے کیا جا سکے۔









اشتہار


اشتہار