الیکشن کمیشن کا پنجاب اسمبلی میں سینکڑوں بھرتیوں کا نوٹس

Notice of Election Commission for hundreds of recruitments in Punjab Assembly

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران دور حکومت میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں کی گئی نئی بھرتیوں اور ترقیوں کے معاملے پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے وضاحت طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 300 سے زائد بھرتیوں اور ترقیوں کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں 35 نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا۔

نگران حکومت میں چار ڈپٹی سپرٹنڈنٹ کی ترقی قواعد کے برعکس کی گئی، چار دن میں چار سپرٹنڈنٹ کو اسسٹنٹ سیکریٹری پھر ڈپٹی سیکرٹری بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق اسٹاف آفیسر ٹو سپیکر کی آسامی پر بھی ترقی دے دی گئی۔

اسسٹنٹ کنٹرولر اور پرائیوٹ سیکرٹری کو بھی ترقی دی گئی۔اردو، انگلش رپورٹر، اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسرز، ٹیلی فون آپریٹرز کو بھی ترقی دی گئی۔اسسٹنٹ گیراج سپروائزر، لان سپروائزر، سیکیورٹی اسسٹنٹ کو بھی ترقی دی گئی۔رٹائرڈ ملازمین کو بھی ترقی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔











اشتہار


اشتہار