معروف یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ کو قتل کی دھمکیاں

Famous YouTuber 'Dicky Bhai' receives death threats

کراچی ( وقائع نگار) ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے قبل معروف یوٹیوبر کی سیاست میں آمد کی جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں، جسے ڈکی بھائی نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مشہور ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں ’ ڈکی‘ بھائی نے ملکی سیاست میں حصہ لینے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ میں نےسیاست جوائن کر لی ہے۔

 اس فیک نیوز کو چلانے والوں نےاس سے ویوز بھی لے لئے اور انجوائے بھی کر لیا۔لیکن کیا ان کی اس جھوٹی خبر سے مجھے اور میری فیملی کوجان سے مارنے کی دھمکیاں ا?رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کو بنانے کا میرا مقصد صرف ہے کہ میں پچھلے 7 سال سے یوٹیوب پر ہوں۔

 ابھی بھی یوٹیوب پر ہوں اور شاید اگلے 10، 15 سال تک میں یوٹیوب پر ہی رہوں گا، میں انٹرویو میں اپنے چاہنے والوں کو اس قسم کی کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی، ہماری بہت سے سیاست دانوں سے ملاقات ہوتی ہے۔

 وہ عزت سے بلاتے ہیں اور ہم عزت سے جاتے ہیں۔ڈکی بھائی نے کہا کہ میرا ویڈیو بنانے کا مقصد یہ بتانا تھا کہ یہ ایک فیک نیوز ہے اور اگر آپ کو کہیں ایسی خبر ملے تو اس پر کمنٹ کردیا کریں کہ یہ فیک نیوز ہے۔













اشتہار


اشتہار