شادی یادگار بنانے کیلئے دُولہا دُلہن نے خود کو آگ لگا لی

To commemorate the wedding, the bride and groom set themselves on fire

 شادیوں کی یاد منانے کے رجحان نے نئے جوڑوں کو بھی غیر محفوظ بنا دیا ہے، اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے خود کو آگ لگانے والے دلہا اور دلہن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ۔

شادی یادگار بنانے کیلئے دُولہا دُلہن نے خود کو آگ لگا لی

 آگ کی لپیٹ میں آنے والے نوبیاہتا جوڑے کا ایک کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا، خطرناک اسٹنٹ نے مہمانوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا۔
 
شادی یادگار بنانے کیلئے دُولہا دُلہن نے خود کو آگ لگا لی

نوبیاہتا جوڑے Gabe Jessop اور Embir Bambire نے جان بوجھ کر خود کو آگ لگا دی اور روایتی تقریب کو ایک ناقابل فراموش تماشے میں بدل دیا۔ 

جوڑے، جو فلم انڈسٹری میں اسٹنٹ ڈبلز کے طور پر کام کرتے ہیں، اپنی زندگی میں اس خاص دن میں ایک شعلہ انگیز موڑ شامل کرکے اپنے مشترکہ کیریئر کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے تھے۔



جوڑا ایک جرات مندانہ سٹنٹ کرتے ہوئے ہاتھ میں ہاتھ ملا کر چلا ،یہ جوڑا پہلے ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لیے چل رہا ہے اور اچانک ان کی پشت پر آگ بھڑک اٹھی۔اس پر صارفین نے کافی حیرانی کا اظہار کیا ہے اور بہت سے متجسس صارفین نے اس بات کی وجہ سے کنفیوژن کا اظہار کیا کہ جوڑے کے بالوں میں آگ کیوں نہیں لگی۔






اشتہار


اشتہار