یہ غذائیں دل کے دورے کے خطرات بہت حد تک کم کرسکتی ہیں

These foods can greatly reduce the risk of heart attack

آج کل نہ صرف بڑی عمر کے افراد بلکہ نوجوانوں میں بھی امراض قلب کی شرح میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔دل کی صحت ہر ایک کے لیے اولین ترجیح ہونی چاہئے کیونکہ یہ مجموعی طور پر انسانی جسم کو چلاتا ہے۔

دل کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے دورہ پڑنے امکانات کو واضح طور پر کم کیا جاسکتا ہے۔ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اپنی غذا کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے۔دل کی بیماریوں کو دوررکھنے کے لئے ذیل میں موجود غذاؤں کا لازمی استعمال کریں۔

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپورغذاؤں کا استعمال

یہ غذائیں دل کے دورے کے خطرات بہت حد تک کم کرسکتی ہیں

دل کی صحت کیلئے اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپورغذاؤں کا استعمال ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ غذائیں ٹرائی گلیسرائڈز کو کم کرنے اور جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

اومیگا تھری سے بھرپور غذائیں جیسے مچھلی، اخروٹ اور السی کے بیج بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھنے اور جسم میں خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

خالص گندم سے بنی غذا

یہ غذائیں دل کے دورے کے خطرات بہت حد تک کم کرسکتی ہیں

خالص گندم سے بنی غذاؤں میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھتے ہوئے ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرکے دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔

پھل اور سبزیوں کا استعمال

یہ غذائیں دل کے دورے کے خطرات بہت حد تک کم کرسکتی ہیں

پھل اور سبزیاں وٹامن اے، سی اور ای کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم اور فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ تمام غذائی اجزاء دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

سیچوریٹڈ فیٹس کا کم استعمال

یہ غذائیں دل کے دورے کے خطرات بہت حد تک کم کرسکتی ہیں

گوشت میں سیچوریٹڈ فیٹس زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہوئے شریانوں کو بند کرسکتا ہے۔سیچوریٹڈ چرفیٹس کی مقدار کو کم کرنے کیلئے بغیر چربی والا گوشت استعمال کریں، گوشت کو گھی اور سرسوں کے تیل میں پکائیں۔

ڈیری مصنوعات کا متوازن استعمال

یہ غذائیں دل کے دورے کے خطرات بہت حد تک کم کرسکتی ہیں

دودھ اور اس بنی ساری ہی مصنوعات کو صحت مند سمجھا جاتا ہے، لیکن جب ان میں موجود چکنائی زیادہ مقدار میں استعمال کی جاتی ہے تو یہ بھی کولیسٹرول کی خراب سطح کا سبب بن سکتی ہے۔دودھ کی مصنوعات جیسے پنیر اور آئس کریم میں سیچوریٹڈ فیٹس زیادہ ہوتے ہیںم جو دل کے دورے کا سبب بن سکتے ہیں۔















اشتہار


اشتہار