شادیوں کا اگلا ٹرینڈ ۔۔ ’خاموش بارات‘

The next trend of weddings. "Silent procession"

شادیوں میں ڈھول باجے نہ ہوں تو بارات کی آمد پھیکی پھیکی سی لگتی ہے۔جوں جوں سوشل میڈیا آگے کی طرف رواں دواں ہے، نت نئے ٹرینڈز کا رجحان سامنے آرہا ہے۔ یہی سوشل میڈیا اب شادی کی روایتی تقریبات میں بھی ایک انوکھا موڑ لے آیا۔

مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور

ایک انوکھی اور منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں باراتیوں کو ڈھول والوں کے بجائے ہیڈ فون لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھارتی انفلوائنسر شیوانگی شِیوہارے نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے دوست کی شادی انجوائے کرتے ہوئے ’خاموش بارات‘ لے جارہی ہیں۔

ویڈیو میں نہ صرف شیوانگی شِیوہارے بلکہ تمام باراتی ہیڈفون لگائے بارات لاتے ہوئے رقص کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی ایک کینسر اسپتال کے قریب ہوئی تھی اور خاموش رہنے کا فیصلہ کسی مریضوں کے آرام کو مدِ نطر رکھتے ہوئے کی گیا تھا۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار