26 سال بعد رمضان المبارک کی سردیوں میں آمد ہو گی

After 26 years, Ramadan will come in winter

26 سال بعد رمضان المبارک کی سردیوں میں آمد ہو گی، آئندہ ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے کیلئے ماہ مبارک کی آمد موسم بہار، موسم سرما اور موسم خزاں میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان المبارک کا استقبال کریں گے، یوں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آ?رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان المبارک سردیوں میں آ?تا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آ?خری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔ ‘اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آ?ئے گا۔

جبکہ پاکستان، سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلکی حساب سے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی ہے۔ سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔جبکہ معروف غیر ملکی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی تھی۔

اس حوالے سے امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ئ کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔اور عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے، تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔












اشتہار


اشتہار