ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور 2 بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں چل بسے

Hollywood actor Christian Oliver died in a plane crash along with his 2 daughters

ہالی ووڈ کے 51 سالہ معروف اداکار کرسچن اولیور اپنی بیٹیوں 10 سالہ مدیتا اور 12 سالہ اینک سمیت طیارہ حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق جرمن نژاد ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کا چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے چند لمحوں بعد بحیرہ کیریبین میں گر گیا۔

ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور 2 بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں چل بسے

،اولیور دو روز قبل اپنی بیٹیوں اور اپنی  نجی ملکیت طیارے کے پائلٹ کے ہمراہ انتقال کر گئے۔ دوسری جانب مقامی پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ پیش آنے کے بعد غوطہ خور اور کوسٹ گارڈز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔

ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا عمل شروع

 جہاں سے چار لاشیں نکال لی گئی ہیں۔خیال رہے کہ اداکار اولیور ’’دی گڈ جرمن‘‘ اور 2008ء کی ایکشن کامیڈی فلم ’’اسپیڈ ریسر‘‘ میں معروف اداکار جارج کلونی کے ساتھ بڑے پردے پر نمودار ہوئے تھے۔








اشتہار


اشتہار