ظلم کی انتہا، سفاک درندہ بچوں کو ذبح کرکے گوشت پکا کرکھا گیا

At the end of the cruelty, the children were slaughtered and cooked

ظلم کی انتہا،مظفر گڑھ  کے علاقے خان گڑھ میں سفاک درندہ بچوں کو ذبح کرکے  گوشت پکا کرکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں معصوم بچوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جہاں سفاک درندہ بچوں کو ذبح کرکے کھا گیا،پانچ روز قبل 3 بچوں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا۔

نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 4 افراد کو قتل کردیا

جس کے بعد پولیس نے اغواء ہونے والے بچوں میں سے ایک کو بازیاب کرا لیا جبکہ قریبی عزیز نے 2 بچوں کو قتل کرکے ان کا گوشت پکا کر خود بھی کھایا اوردربار پر بھی تقسیم کیا۔ اہل علاقہ کی نشاندہی پرملزم کوایک ڈیرے سے گرفتارکرکے 7 سالہ علی حسن کوبازیاب کرایاگیا۔

 بچے علی حسن نے پولیس کوبتایا ملزم بلال نے اغواء کے روز ہی 3سالہ عبداللہ کو چھری سے قتل کیا اور اگلے روز ڈیڑھ سالہ بہن حفصہ کو پہلے گلہ دبا کر قتل کیا پھر چھری سے ٹکڑے کردیئے،پولیس نے کھیت سے3 سالہ عبداللہ کی باقیات، چھری اور کپڑے برآمد کر لئے۔

ڈیڑھ سالہ حفصہ کی تلاش میں پولیس کو تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی،پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارملزم ہسپتال میں بے ہوش حالت میں ہے، ہوش میں آنے کے بعد مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔ملزم کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔  بچوں کے والد فیاض نے ملزم کیخلاف سخت سے سخت کارروائی اور عبرت ناک سزادینے کا مطالبہ کیا ہے۔









اشتہار


اشتہار