ٹوبہ ٹیک سنگھ: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 4 افراد کو قتل کردیا

Toba Tek Singh: Unknown persons entered the house and killed 4 persons

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا گیا، قتل ہونے والوں میں شوہر، بیوی، بچی اور خاتون شامل ہیں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے ہیرا کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اگلے دس سالوں میں کیا ہونے والا ہے؟۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی، بچی اور خاتون شامل ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لئے موقع سے شواہد جمع کرلئے گئے ہیں، اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

قتل ہونے والا گھر کا سرپرست عبدالقدیر ریٹائرڈ ریلوے ملازم تھا، اور اس نے چند سال قبل دوسری شادی کی تھی۔##3 نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکرمزید کارروائی کریں۔









اشتہار


اشتہار